Posts

ہزل اور پیروڈی

پیروڈی نمبر 1 *دور جدید کے کسی " فراز" کی غزل سنئیے* 😀😀👇👇😀😀👇👇 سنا ہے لوگ اُسے Zoom کر کے دیکھتے ہیں  اگر یہ سچ ہے توپھر Add کرکے دیکھتے ہیں سنا ہے ربط ہے اس کو حسین چہروں سے سو اپنی Profile picture بدل کے دیکھتے ہیں سنا ہے دوست ہیں اسکے بہت سے Facebook پر تو ہم بھی Friend Request بھیج کرکے دیکھتے ہیں سنا ہے بولےتو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں یہ بات ہے تو چلو Chat کر کے دیکھتے ہیں سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں وہ نقلی پلکیں اتارے تو ہم بھی دیکھتے ہیں سنا ہے اس کی ہر اک Photo، اک قیامت ہے سو Photo Shop سے ہم بھی سنور کے دیکھتے ہیں سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں سو Lipstick پہ یہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں سنا ہے مثل آئینہ ہے جبیں اس کی تو ہم بھی ماتھے پہ Powder رگڑ کے دیکھتے ہیں سنا ہے پردہ داری ہے پسند اس کو  چلو تو ہم بھی اس کو ماسک پہن کر دیکھتے ہیں

منتخب غزلیں

غزل نمبر 1 پیاس دریا کی نگاہوں سے چھپا رکھی ہے  ایک بادل سے بڑی آس لگا رکھی ہے  تیری آنکھوں کی کشش کیسے تجھے سمجھاؤں  ان چراغوں نے مری نیند اڑا رکھی ہے  کیوں نہ آ جائے مہکنے کا ہنر لفظوں کو  تیری چٹھی جو کتابوں میں چھپا رکھی ہے  تیری باتوں کو چھپانا نہیں آتا مجھ سے  تو نے خوشبو مرے لہجے میں بسا رکھی ہے  خود کو تنہا نہ سمجھ لینا نئے دیوانوں  خاک صحراؤں کی ہم نے بھی اڑا رکھی ہے    *اقبال اشہر* غزل نمبر 2 *آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا* *کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا* *بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے* *اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا* *جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے* *آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا* *یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں* *تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا* *یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نے* *پھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا* *محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیں* *جو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا* *خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیں* *وہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا* *پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والا* *میں موم ہوں ا...

APJ Abdul Kalam ke Aqwal

Image
 قول نمبر 1 " انسان کی زندگی میں مشکلات کے بغیر کامیابی بے لُطف ہے_" ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام قول نمبر 2 اگر آپ ناکام ہو،تو بھولیے مت،کہ ناکامی کا مطلب ہے: کامیابی کی پہلی کوشش! ڈاکٹر اے۔پی۔جے۔عبدالکلام قول نمبر 3 "چھتری  بارش تو نہیں روک سکتی مگر ہمیں اُس کے سا منے کھڑا رکھ سکتی ہے۔ اعتماد ہمیں کامیاب ہی نہیں کرا دیتا،البتّہ زندگی میں آنے والی کسی بھی آزمائش سے گزرنے کی قوت ضرور دیتا ہے۔" ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام قول نمبر 4 "میں ہینڈسم نہیں ہوں۔مگراپنا ہینڈ اُس کے لیے بڑھا سکتا ہوں،جو محتاج ہو۔۔کیوں کہ خوبصورتی تو دِل میں ہونا چاہیے نہ کہ چہرے پر" ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام قول نمبر 5 پہلی کامیابی کے بعد آرام نہ کیجئے،کیوں کہ اگلی دفعہ اگر آپ ناکام ہوئے تو کئی لب بس یہ کہنے کے منتظر ہونگے کہ: پہلی کامیابی تو صرف قسمت کی بات تھی!! ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام قول نمبر 6 خواب و نہیں جو آپ سونے میں دیکھتے ہیں خواب تو وہ ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام

سبق آموز کہانیاں

Image
  کہانی نمبر 1 : بارش کا پہلا قطرہ بنئے ‎ایک آدمی گدھا ریڑھی پر شیشہ رکھ کر لے جا رہا تھا کہ راستے میں کھلے گٹر کی وجہ سے ریڑھی الٹ گئی اور شیشہ ٹوٹ گیا. وہ آدمی فٹ پاتھ پر سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور رونے لگا کہ اب مالک کو کیا جواب دوں گا.... اردگرد کے لوگ بھی آ کر ہمدردی اور تسلی دینے لگے . اتنے میں ایک بزرگ نے آ کر سو روپے کا نوٹ اس آدمی کے ہاتھ پر رکھ دیا اور کہا ... بیٹا میں جانتا ہوں اس سے تمھارا نقصان تو پورا نہیں ہوگا لیکن پھر بھی رکھ لو ... ان بزرگ کی دیکھا دیکھی اردگرد کھڑے لوگوں نے بھی سو پچاس سے اس آدمی کی مدد کردی. تھوڑی ہی دیر میں شیشہ کے پیسے پورے ہوگئے. وہ آدمی سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنے لگا . ان میں سے ایک شخص بولا ... اگر شکریہ ہی ادا کرنا ہے تو ان بزرگ کا کرو جو ہمیں یہ راہ دکھا کر چپکے سے نکل گئے  ‎حقیقت بھی یہی ہے کہ ہم سب نیکی کے کام کرنا چاہتے ہیں مگر سوال یہ ہوتا ہے کہ پہلا قدم کون اٹھائے ‎راستہ کون دکھائے؟؟ ‎آئیے آج ہم عہد کریں کہ ہمیں ہی پہلا قدم اٹھانا ہے اور ہمیں ہی راہ دکھانی ہے ... •┈┈•◈◉❒ 📖 ❒◉◈•┈┈• کہانی نمبر 2 : انداز بیان ایک اندھا آدمی عمارت کے پا...

ملک کی آزادی کے بعد اب تک ہماری قومی تعلیمی پالیسیاں اور ان کا اجمالی جائزہ

Image
 ملک کی آزادی کے بعد اب تک ہماری قومی تعلیمی پالیسیاں اور ان کا اجمالی جائزہ ★ پس منظر  پہلی تعلیمی پالیسی جو 1968 میں پیش کی گئی، سے اب تک گزشتہ نصف صدی میں ہندوستان اور دنیا بہت بدل گئے ہیں۔ سائنس اور ٹکنالوجی کے کرشموں کے بعد اب چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ، مصنوعی ذہانت، virtual reality اور جنینیات کی انجینئرنگ نے کیا دیہی کیا شہری، زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ آزاد معیشت اور ای کامرس نے تجارت کی ساخت کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ وطنِ عزیز میں مذہبی منافرت، سماجی عدم توازن جیسے مسائل شدید تر ہوتے جارہے ہیں۔ غرض کہ رفتارِ زمانہ سے اٹھنے والے غبار سے نت نئے چیلینجیز جنم لے رہے ہیں۔ تیزی سے تبدیل ہوتی اس دنیا میں اپنی تہذیبی شناخت اور بنیادی اور جمہوری اقدار کی پاس داری کرتے ہوئے ترقی کی دَوڑ میں آگے نکلنا ہندوستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے لیے ہر پچیس تیس برس میں ملک کے تعلیمی نظام میں ضروری تبدیلیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔ یہ عمل تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی آئندہ تین چار دہائیوں...

Marta Gareeb hi hai موجودہ حالات پر ایک تازہ نظم

Image
  موجودہ حالات پر ایک تازہ نظم ملاحظہ فرمائیں مرتا غریب ہی ہے ۔۔۔! اب تک سمجھ نہ آیا قصہ عجیب ہی ہے کیسی بھی ہی مصیبت مرتا غریب ہی ہے ہو کاروباری مندی یا چاہے نوٹ بندی ہو چاہے امیروں پر جی۔ایس۔ٹی کی پابندی مرتا غریب ہی ہے ہو چاہے لاک ڈاؤن یا ایکونومی ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے جب مارکیٹ ہو ڈاؤن مرتا غریب ہی ہے جب بڑھتی ہو مہنگائی یا مرض ہو وبائی جب بند ہوں ٹرینیں ہو سفر کی منائی مرتا غریب ہی ہے حسنین عابد

Poem on teacher in urdu استاد پر نظم

Image
  یوٹیوب پر ترنّم سے نظم سنیں معلم تم سے ہی ملّت و اقوام کی خوش حالی ہے تم نے کشتی میری طوفان سے نکالی ہے فرش کی خاک کو پرواز سکھائی تم نے تم نے تقدیر ہزاروں کی بدل ڈالی ہے میر اقبال اور غالب کو جنم تم نے دیا تم سے ہی حسرت و شبلی ہے اور حالی ہے  طفلِ بے حس کو سرے عرش بٹھایا تم نے تم نے پتھر کی شکل مورتی میں ڈھالی ہے ڈال کر خونِ جگر باغ کو سینچا تم نے ہے تمہارا ہے لہو پھول پر جو لالی ہے حسنین عا بد