Marta Gareeb hi hai موجودہ حالات پر ایک تازہ نظم
موجودہ حالات پر ایک تازہ نظم ملاحظہ فرمائیں
اب تک سمجھ نہ آیا
قصہ عجیب ہی ہے
کیسی بھی ہی مصیبت
مرتا غریب ہی ہے
ہو کاروباری مندی
یا چاہے نوٹ بندی
ہو چاہے امیروں پر
جی۔ایس۔ٹی کی پابندی
مرتا غریب ہی ہے
ہو چاہے لاک ڈاؤن
یا ایکونومی ڈاؤن
ہڑتال کی وجہ سے
جب مارکیٹ ہو ڈاؤن
مرتا غریب ہی ہے
جب بڑھتی ہو مہنگائی
یا مرض ہو وبائی
جب بند ہوں ٹرینیں
ہو سفر کی منائی
مرتا غریب ہی ہے

Hasnain, vey good thoughts expressed in a very simple language...
ReplyDeleteبہت عمدہ
ReplyDelete